20

کے پی کے حکومت پیر کو عید الفطر منائے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پیر کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عیدالفطر 2 مئی کو منانے کا فیصلہ کرلیا، وہ پیر کو گورنر ہاؤس پشاور میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔ کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران بھی عیدالفطر کی نماز وزیراعلیٰ کے ساتھ ادا کریں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے شوال کے چاند کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ .

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 2 مئی بروز پیر کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

.

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں