19

پاک فوج ایک پیشہ ور ادارہ ہے جس نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں: آرمی چیف

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بدھ کو منعقد ہوئی جس کے دوران شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی۔ جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران جنرل باجوہ نے آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک کی کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے جیو اسٹریٹجک حالات کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔

جنرل باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو ہمیشہ ایک مقدس فریضہ کے طور پر پورا کرے گا۔

.

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں