15

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2465 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 877 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2465 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد 1491,423 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 553 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.97 فیصد تک پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 560,670، خیبرپختونخوا میں 211,112، پنجاب میں 496,724، اسلام آباد میں 133,388، بلوچستان میں 35,133، آزاد کشمیر میں 42,180 اور گلگت بلتستان میں 11,250 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 390 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 8 ہزار، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 153، اسلام آباد میں ایک ہزار، گلگت بلتستان میں ایک ہزار، بلوچستان میں 371 اور آزاد میں 773 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کشمیر

.

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں