22

وزیراعظم کا دورہ روس طے پا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان 24 فروری کو روس کا تاریخی دورہ کریں گے، ان کا دورہ روس دو روز پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران ریلوے، صنعت و پیداوار اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت اور معاہدے ہوں گے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کے علاوہ متعلقہ حکام کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔

پاکستان روس کے ساتھ بالخصوص دفاع، سلامتی، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

.

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں