51

قائد ملت ہند حجة الاسلام والمسلمین ضرغام حیدر نے ہندوستان کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کے وہ ملک کی سالمیت پر زیادہ سے زیادہ زور دیں اور ملک سالمیت پر آنچ نہ آنے دیں

نئی دہلی ، مورخہ 30 مئی / گجرات کے تجارتی شہر بھاّؤنگر سے قائد ملت حجة الاسلام والمسلمین ضرغام حسین صاحب قبلہ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ آج کل جوہندوستان کے حالات ہے جو کافی خراب ہو رہے ہیں تو اس پر ہمارے ملک کے پردھان منتری کو اپنی چپی توڑکر ایسےحالات پر کچھ بیان دینا چاہئے ۔ تاکہ ملک میں مزید انتشار نہ پھیلے اور ملک واسی بھی خوش ہو جائے اور ملک میں امن کی لہر پھر سے دوڑنے لگے ۔ ہمارے ملک ہندوستان کے شہر بھاؤنگر سے قائد ملت ضرغام حیدر صاحب نے اپنے شہر بھاؤنگر کے  آمبا چوک کے وستار کے دورے پر بتایا کہ دیوبند کی جمعیت علمائے ہند کی کانفرنس سے ہم متفق ہیں اور محمود مدنی کے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان میں جان تھی کہ ملک کو ضرورت پڑی تو  ہم دارو رسن کو بھی آباد کرینگے لیکن ملک کی سالمیت کو برباد نہیں کرینگے مزید قائد ملت ہند حجة الاسلام والمسلمین ضرغام حیدر نے ہندوستان کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کے وہ ملک کی سالمیت پر زیادہ سے زیادہ زور دیں اور کسی بھی مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ہمارے پاس سپریم کورٹ کے دروازے کھلے ہیں لہذا ہمیں اس ملک میں رہنا ہے تو پھر سپریم کورٹ کا دل جتنا پڑیگا اور جو کچھ بھی ملک میں ہوگا اپریم کورٹ کے آدیش سے ہوگا نہ کہ پردھان منتری کا آدیش چلیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں