سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی لاہور میں طبیعت ناساز ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے ذاتی ڈاکٹر علاج کے لیے لاہور سے کراچی روانہ ہو گئے ہیں۔
دریں اثناء پی پی پی رہنما نے لاہور میں تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں کیونکہ ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔