19

دیش کو سنبھالنے میں بی جے پی پارٹی ہو، یا کانگریس پارٹی ہو، یا مہاراشٹرا کی سرکار ہو_ یا آم آدمی پارٹی ہو، سب ناکام ہیں ، فاطمہ بین کڑک (مہوا گجرات)

مہوا : 4 مئی / انڈین نیشنل لیگ وومین کی گجرات صوبہ کی صدر فاطمہ بین کڑک نے راجستھان، اتر پردیش، دہلی ، یہاں تک کے مہاراشٹرا ، سرکار کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ھندوستان کو سنبھالنے میں ملک کی بی جے پی پارٹی ہو یا کانگریس پارٹی ہو یا مہاراشٹرا کی سرکار ہو یا عام آدمی پارٹی ہو سب ناکام ہیں ،  فاطمہ بین کڑک نے کہا ملک کی سبھی پارٹیوں کو بنگال کی ممتا سرکار اور کیرالہ کی پارٹکوں سے سبق لینا چاہئے کہ ممتا سرکار میں اور کیرالہ کی پارٹکوں میں فتنہ فساد کی انٹری نہیں ہیں ۔ فاطمہ بین کڑک نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو منافرت کی آگ میں دھکیلنے کی منظم سازش ہو رہی ہیں جس کا انجام بہت برا ہوگا ۔ فاطمہ بین کڑک نے ملک میں تمام ہندو مسلم بھائیوں سے درخواست کی ہیکہ وہ امن و سکون سے رہے اور صبر و تحمل کا دامن ھاتھ سے نہ چھوڑے جس میں سب کا فائدہ اور سب کا وکاس ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں