13

دہلی کے اجلاس میں مولانہ راجانی حسن علی کا خطاب

نئی دہلی : مورخہ 1 فروری / نئی دہلی میں واقع اوکھلا مقام پر مدرسہ اہلبیت علیہ السلام میں ایک کانفرس ہوئی جسمیں گجرات سے آئے ہوئے مولانا راجانی حسن علی روحانی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ ہمارے ملک ہندوستان میں قیادت کے خواب سب دیکھتےہیں لیکن ہم تو کم سے انہیں کو قاعد مانینگے جس کے عقائد صحیح ہوں مولانا راجانی نے کہا کہ ہمارے یہاں صحیح قاعد کا فقدان ہے اس سے کوِئی انکار نہیں کر سکتا لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی ہمارے ملک کی ستم ظریفی ہیکہ ہندوستان سے امریکہ تک کے لوگ پچاس پچاس دالر میں قیادت کرنے کے خواب دیکھتے ہیں ۔ مولانا راجانی نے مزید کہا کہ سب اپنی اپنی جگہ سب اپنے کو قاعد سمجھ کر کام کرہں اور سب ایک دوسرے کی مدد کریں اور سب کو کام کرنے دیں تو میرے خیال سے مسئلہ کچھ حل ہو سکتا ہے ۔ آخر میں مولانا راجانی نے کہا یہ جلسہ مولانا سید قاضی عسکری صاحب نے رکھا ہے تو ہم حلوائی کی دوکان پر نانی کا فاتحہ تو پڑھ نہیں سکتے لہذا میں مولانا سید قاضی عسکری صاحب قبلہ کی اس موقع پر تو قیادت کی تائید کرتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں