25

تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر بیت المقدس کو آزاد کرانا چاہئے ۔ مولانا حسن علی راجانی

ئی دہلی ، 27 اپریل : مولانا حسن علی راجانی نے تمام عالم اسلام سے مخاطب ہو کر کہا یوم قدس منانا بہت اہم اور ضروری ہے اور انٹر نیشنل پیمانہ پر اس کی وسعت جس قدر زیادہ ہوگی اس کا اثر بھی اسی قدر ہی ہوگا لہذا تمام مسلمانوں کو جوش و خروش کے ساتھ ، فلسطین کے مظلوم لوگوں کی آزادی اور تمام اسلامی امتوں کی حمایت کا یہ بہترین اور سہانہ موقع مل رہا ہے ہے اور یہ عظیم انقلاب اور جذبات انسانوں کے پاک و پاکیزہ دلوں سے نکلے اور غاصب اسرائیل اور ان کے حامیوں کی مذمت کریں اور ساتھ ہی ساتھ دنیا کہ تمام دیگر مظلوموں کی حمایت کا اعلان کریں ۔ دوسری بات یہ ہیکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یوم قدس کا ایک فایدہ مسلمانوں کا اتحاد ہے ، تمام مسلمان جانتے ہیں کہ یوم قدس ، مسلمین کے متحد ہونے کا سبب ہے اور اس دن تمام لوگ ”اسرائیل مردہ باد” کا نعرہ لگاتے ہیں اور ”قدس ہمارا ہے” جو کہ مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے ، اس کو واپس لینے کا نعرہ لگاتے ہیں ۔لہذا یوم قدس کی اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ اس دن کے مظاہرے مسلمانوں کے اتحاد اور اتفاق کا سبب قرار دئیے گئے ہیں اور مسلمانوں کی تمام قومیں اس حقیقت کو درک کرنے کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہیکہ اب مسلمان بیت المقدس کو حاصل کر کے ہی رہیگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں