19

ایران کے وزیر داخلہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد واحدی اور دیگر سرکاری حکام کے ہمراہ۔  - اے پی پی
وزیر داخلہ شیخ رشید اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد واحدی اور دیگر سرکاری حکام کے ہمراہ۔ – اے پی پی
  • راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پر شیخ رشید نے ایرانی وزیر کا استقبال کیا۔
  • شیخ رشید کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
  • دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کے دوران قیدیوں کے تبادلے اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحدی اپنے 9 رکنی وفد کے ہمراہ پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں ان کے ہم منصب شیخ رشید نے نور خان ایئربیس راولپنڈی پر ان کا استقبال کیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق پاکستان اور ایران کی وزارت داخلہ کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

ایرانی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور دیگر اہم حکومتی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں